عیدالفطر کی آمد سے قبل مستحقین میں امداد تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی؛85 افراد جاں بحق 322 زخمی

یمن میں جنگ کی وجہ سے خوراک کی کس قدر قلت پیدا ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جا سکتا ہے کہ راشن کے لیے آئے افراد �میں بھگدڑ مچ جانے سے بے انتہا لوگ مارے گئے-یمن کےدارالحکومت صنعا ء میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پر بھگڈر میں 85 افراد جاں بحق ہوگئے۔صنعاء کے ایک سکول میں عیدالفطر کی آمد سے قبل مستحقین میں امداد تقسیم کی جارہی تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ افسوسناک حادثے میں سیکڑوں افراد کچل کر زخمی بھی ہوئے۔

 

 

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین سو 22 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے