عمران خان کے بھانجے حسان نیازی گرفتاری کے بعد بلوچستان منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتاری کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا -اس سے عمران خان کی اس خبر کی بھی تصدیق ہوگئی کہ انہیں گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا تھا -پولیس ابھی تک عمران خان کو تو گرفتار نہیں کرسکی تاہم انھوں نے ان کے بھانجے کو پکڑ کر کوئٹہ منتقل ضرور کردیا ہے -حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ان کی کوئٹہ پولیس کو حوالگی ایک روزہ ریمانڈ پر دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کر لیا۔ جس کے بعد کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہو گئی۔ حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی