رمضان المبارک پر حریم شاہ کی ایک مختلف ویڈیو وائرل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ان کی نازیبا اور شرمناک ویڈیوز وائرل کرنے والی اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دی ہے۔ ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام میں لکھاکہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر –

 

ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی -ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے ۔

 

ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام میں لکھاکہ یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔اس سے قبل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ڈوستوں نے میرے موبائل میں یہ ویڈیوز دیکھی تھیں مگر مجھے یقین نہیں تھاکہ وہ کبھی ان ویڈیوز کو لیک کردیں گی –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ