عمران خان کی ساحر شمشاد اور عاصم منیر کو فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان کے سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔ ا س موقع پر خان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کاایک قول بھی کوٹ کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل سید عاصم منیر کو بھی نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباددی ہے-

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کاکہناہے کہ امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے ۔اس سے قبل پی ٹی ائی کے مخالف چینل اور صحافی بار بار سوال اٹھارہے تھے کہ عمران خان نئے تعینات ہونے والے فوجی سربراہان کو مبارکباد کیوں نہین دے رہے -جبکہ خان کے حمائیتی صحافیون کی بھی خواہش تھی کہ خان مبارکباد دینے میں زیادہ وقت نہ لگائیں آج ان صحافیوں کو بھی دلی سکون اور قرار آگیا ہوگا –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب