106
مردان سے تحریک انصاف کے آزاد نومنتخب ایم این اے عاطف خان نے اپنے نام سے منسوب خبروں کی تردید کردی، عاطف خان کا اپنے آڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں نے نا ہی استعفی دیا ہے, نا ہی انکا علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف ہے۔
نومنتخب رکن قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کرتے ہی میں نے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،میرے نام سے یہ خبرین جھوٹی اور من گھڑت ہے۔