صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کو الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ملاقت کے لیے ایوان صدر بلایا تھا جس کی الیکشن کمیشن نے حامی بھی بھر لی تھی مگر آج الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ملاقات سے معزرت کرلی گئی جس کے بعد ایوان صدر کا موقف بھی سامنے آگیا –
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر نے الیکشن کمیشن حکام سے طے وقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع ایوان صدر کاکہناہے کہ صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان 11 سے ساڑھے 11 کا وقت متعین تھا ،معینہ وقت میں کمیشن حکام کے نہ آنے پر ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ صدر کی جانب سے آئینی امور پر مشاورت کے بعد فوری اعلامیہ جاری کیا جائے گا،صدر نے ایوان کے اعلیٰ حکام کووقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ جاری کرنے کے احکامات دے دیئے ۔اس پر مریم اورنگزیب نے بھی اپنا موقف دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت نے اس معاملے پر مداخلت کی توان ا پر آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا –