صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کو الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ملاقت کے لیے ایوان صدر بلایا تھا جس کی الیکشن کمیشن نے حامی بھی بھر لی تھی مگر آج الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ملاقات سے معزرت کرلی گئی جس کے بعد ایوان صدر کا موقف بھی سامنے آگیا –
سپریم کمانڈر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آج ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنا چاہیے pic.twitter.com/0QbsVlsB8q
— Zaman 𝕄𝕖𝕙𝕒𝕣 (@Mrinsafian) February 20, 2023
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر نے الیکشن کمیشن حکام سے طے وقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع ایوان صدر کاکہناہے کہ صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان 11 سے ساڑھے 11 کا وقت متعین تھا ،معینہ وقت میں کمیشن حکام کے نہ آنے پر ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
صدر علوی "آ بیل مجھے مار" والے کام نہ کریں
آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں
الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی صدر عارف علوی کودھمکی #BOLNews #RanaSanaullah pic.twitter.com/KCO2FCs6in— BOL Network (@BOLNETWORK) February 20, 2023
ذرائع کاکہناہے کہ صدر کی جانب سے آئینی امور پر مشاورت کے بعد فوری اعلامیہ جاری کیا جائے گا،صدر نے ایوان کے اعلیٰ حکام کووقت ختم ہوتے ہی اعلامیہ جاری کرنے کے احکامات دے دیئے ۔اس پر مریم اورنگزیب نے بھی اپنا موقف دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت نے اس معاملے پر مداخلت کی توان ا پر آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا –