شیخ رشید کو دل کا کوئی دورہ نہیں پڑا : ترجمان شیخ رشید

شیخ رشید جو پاکستان کے خبروں میں رہنے والے سب سے مقبول سیاست دان ہیں آج بھی اسی انہی کے حوالے سے ایک خبر آئی تھی کہ ان کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے

ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دل کا دورہ ہرگز نہیں پڑا ، وہ الحمدا للہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

ان کے ترجمان نے کہا کہ “ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔

رپورٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رشید کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی معلومات کو پہلے تصدیق کیے بغیر پھیلانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی