شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لینڈ مائن دھماکہ سے بچہ جاں بحق

پاکستانی قوم اور پاکستانی فوج کا جو امتحان 1994 سے شروع ہوا تھا آج تک اس کا خاتمہ نہ ہوسکا -اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں آج بھی معصوم افراد اور فوجی جوان دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں -آج بدبختوں نے ایک بار پھر شمالی وزیرستان کو اپنا ٹارگٹ بنایا – شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لینڈ مائن دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق دتہ خیل میں وطن دشمنوں نے زمین میں بارودی سرنگیں چھپا رکھی ہیں جو پاکستانیوں کو ہدف بناتی ہیں – آج شمالی وزیرستان میں یہی لینڈ مائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آنے سے 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا یاد رہے کہ گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ایسا ہی دلدوز واقعہ پیش آیا جس میں لینڈ مائن پھٹنے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئی تھیں جن کی عمریں آٹھ اور پندرہ سال کے درمیان بتائی گئیں۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف