شاہ محمود اور خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات: وزیراعظم کا پیغام

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہفتہ کو مسلم لیگ (ق) کے چودھری برادران سے ملاقات اور وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام دینے پہنچ گئے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی آمد پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ ملاقات چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

لاہور روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ملاقات اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا حصہ ہے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور