لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہفتہ کو مسلم لیگ (ق) کے چودھری برادران سے ملاقات اور وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام دینے پہنچ گئے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی آمد پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پرتپاک استقبال کیا۔