سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2،43،800روپے ہوگئی

پاکستان میں بدترین معاشی حالات کا اثر سونے پر سب سے زیادہ پڑرہا ہے چند سال قبل تک 70 ہزار روپے تولا تک جانے وال سونا اب اڑھائی لاکھ روپے تولا کے قریب آگیا ہے -سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ9 ہزار 19 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2344 ڈالر ہے، عالمی بازار میں ایک اونس سونے کا بھاؤ 54 ڈالر بڑھا ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2366 ڈالر فی اونس ہے۔سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد جیولرز کی دکانوں پر حسرت برستی نظر آتی ہے یا آرتیفیشیل جیولری پڑی نظر آتی ہے اور بہت سے لوگ یہ کاروبار چھوڑ کر دوسرا کاروبار کرنے لگے ہیں -10 میں سے 9 والدین اب اپنی بیٹی کو ایک تولہ زیور بھی جہیز میں دینے کے قابل نہیں رہے –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی