سمندری طوفان ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سے کل ٹکرائے گا تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں بھی ہونگی :حکومت کی پریس بریفنگ

پاکستانیوں کی اس وقت نظریں صرف اس طوفان پر لگی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے لیے تیزی اور پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے – اب اس بارے میں حکومت کا موقف سامنے آگیا ہے – چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل انعام حیدر نے آج شیری رحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سمندری طوفان ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سے کل ٹکرائے گا، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو ساحل یا زمینی علاقے میں 160سے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طوفانی جھکڑوں کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

 

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سمندری طوفان “بپر جوائے” سے لینڈ فال نہیں ہو گا تاہم اثرات آئیں گے، طوفان سے تیز ہوائیں چلیں گی اور بارشیں ہوں گی۔ شہریوں کو مشکل سے بچانے کیلئے بعض مقامات سے نقل مکانی بھی کروائی ہے۔ کراچی میں 75 ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جو شہریوں کو مشکل صورتحال میں تمام ضروری سامان اور خدمات پہنچائیں گے۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا