راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا

وہ غریب پاکستانی جو اے سی کوسٹرز کا کرایہ افورڈ نہ کرنے کے سبب ٹرین کے ذریعے اپنے اہل کانہ کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جاتے ہیں ان کے لیے بری خبر یہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں تقریبا دو گنا اضافہ کردیا ہے اب آپ جب سفر کے لیے نکلیں تو  زیادہ نوٹ اپنی جیب میں ڈالیں ورنہ پھر گھر واپس لوٹنا ہوگا –

 

 

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے جبکہ 4 ٹرینیں نجی شعبے سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے اس کے کرائے میں ایک ساتھ 1500 روپے اضافہ کردیاگیا ہے –  راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا