پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ناکامی کے سبب جہاں تحریک انصاف والوں نے رانا ثنا اللہ کی کٹ لگائی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اب مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ان پر کھل کر بولنے لگے ہیں اور ان کاخیال ہے کہ مسلم لیگ کی تباہی میں سب سے زیادہ اہم کردار رانا ثنا اللہ کا ہے – پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں ناکامی ،وفاق میں عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹ کی تیاریوں اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پنجاب کی ن لیگ کی قیادت اپنا کام صحیح طور پر انجام نہیں دے پا رہی۔
پنجاب میں تحریک عدم اعتماد ناکام ، رانا ثنا اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان pic.twitter.com/bh2pJr9jGu
— Dunya News (@DunyaNews) January 16, 2023
راناثناء اللہ کو مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان
خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت، مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے کے لیے سرگرم
source:dunya news— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 16, 2023
پنجاب اسمبلی کے ممبران کا کہنا تھا کہ کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ پنجاب کے معاملات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہین اور ہر بار پنجاب مین ان کی جماعت کو ناکامیاوں کا منہ دیکھنا پڑ ا- ،ذرائع کامزیدکہناہے کہ لندن میں پارٹی قیادت کو ایک بھی بھجوائی گئی ہے جس میں تمام وجوہات بیان کی گئی ہیں، لندن میں قیادت نے پارٹی میں بڑی تبدیلیاں لانے کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔جس کے بعد ان کے لندن طلب کیے جانے کی خبریں گردش کرتی رہیں – مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ قوی امکان یہی ہے کہ ان سے پنجاب کی صدارت لے لی جائے گی