دراز قد اداکارہ، ماڈل اور تاروں سے کریں باتیں کی میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ دراز قد خوبرو اداکارہ، ماڈل اور تاروں سے کریں باتیں کی میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھیں، فضا علی نے ایک ماہ قبل اپنی بہن کی ایک جھولے میں بیٹھے اور جھولا جھولتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی تھی اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

 

 

 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ “آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کےلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کےلئے دعا کیجئے گا”۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس