دادو میں نئی نویلی دلہن کی موت : خودکشی یا قتل

اتوار کو ضلع دادو میں گھریلو ناچاقی پر ایک نوبیاہتا خاتون نے خودکشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود جگن، دادو کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں انہیں 26 سالہ خاتون آمینہ آرائیں کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، بعد ازاں اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون امینہ آرائیں نے حال ہی میں مقامی عدالت میں عرفان کھوسو نامی نوجوان سے شادی کی تھی لیکن چند روز قبل گھریلو جھگڑے پر یہ لڑکی ناراض ہوکر سسرال سے چلی گئی اور آج اس کی باڈی ایک درخت پر سے اتاری گئی

پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرنے کے بعد تحقیقت شروع کردی ہیں ۔پولیس کو لڑکی کے والد پر اس واردات کا شبہ ہے کیونکہ وہ اسلڑکی کی اس شادی پر بہت رنجیدہ تھا

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا