اتوار کو ضلع دادو میں گھریلو ناچاقی پر ایک نوبیاہتا خاتون نے خودکشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود جگن، دادو کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں انہیں 26 سالہ خاتون آمینہ آرائیں کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، بعد ازاں اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔
دادو میں دو ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی 26 سالا دلھن امینہ آرائیں مئکے سے پھندہ لگی لاش برآمد شوہر عرفان کھوسو نے لڑکی کے والد پاندھی آرائیں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے عرفان کھوسو اور امینہ آرائیں نے دادو کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی جس پرلڑکی کا والد نا خوش تھا pic.twitter.com/2ivxSkHw7k
پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون امینہ آرائیں نے حال ہی میں مقامی عدالت میں عرفان کھوسو نامی نوجوان سے شادی کی تھی لیکن چند روز قبل گھریلو جھگڑے پر یہ لڑکی ناراض ہوکر سسرال سے چلی گئی اور آج اس کی باڈی ایک درخت پر سے اتاری گئی
پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرنے کے بعد تحقیقت شروع کردی ہیں ۔پولیس کو لڑکی کے والد پر اس واردات کا شبہ ہے کیونکہ وہ اسلڑکی کی اس شادی پر بہت رنجیدہ تھا