خاموشی کے ساتھ مہنگائی سہنے والی عوام کے لیے ایک اور خوشخبری :گیس میٹر کرایہ 500 ہوگیا

جب حکومت نے اس بات کو محسوس کرلیا کہ یہ عوام خوشی کے ساتھ مہنگائی کو دل سے لگانے کے لیے تیار ہے تو اس نے بھی کھل کر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنی شروع کردیں آج اس میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے -حکومت نے مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف اقدام اٹھاتے ہوئے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 500 روپے کر دیا۔

 

 

اب چاہے شہری گیس استعمال کریں یا نہ کریں ان کو 500 روپے ہر ماہ ادا کرنا ہوں گے، سوئی ناردرن نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 460 روپے بڑھا دیا ہے۔ اس سے پہلے گیس میٹر کا کرایہ صرف 40 روپے وصول کیا جا رہا تھا، سوئی ناردرن نے کس پالیسی کے تحت اتنا بڑا اضافہ کر دیا، کچھ نہیں بتایا گیا

 

 

 

۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی