15
جب حکومت نے اس بات کو محسوس کرلیا کہ یہ عوام خوشی کے ساتھ مہنگائی کو دل سے لگانے کے لیے تیار ہے تو اس نے بھی کھل کر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنی شروع کردیں آج اس میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے -حکومت نے مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف اقدام اٹھاتے ہوئے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 500 روپے کر دیا۔
مہنگی گیس کے بعد میٹر رینٹ میں بھی ہوشربا اضافہ https://t.co/iJEJIWEjyP pic.twitter.com/yp4SDkU4T3
— Dunya News (@DunyaNews) April 26, 2023
اب چاہے شہری گیس استعمال کریں یا نہ کریں ان کو 500 روپے ہر ماہ ادا کرنا ہوں گے، سوئی ناردرن نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 460 روپے بڑھا دیا ہے۔ اس سے پہلے گیس میٹر کا کرایہ صرف 40 روپے وصول کیا جا رہا تھا، سوئی ناردرن نے کس پالیسی کے تحت اتنا بڑا اضافہ کر دیا، کچھ نہیں بتایا گیا
۔