حکومت نے ادویات کی تیاری پر سیلز ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا: پٹیل

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی پیداوار پر سیلز ٹیکس سترہ سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت صحت اور خزانہ نے حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ اس اقدام سے جان بچانے والی ادویات سمیت ملک میں ادویات کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت 12.6 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے میڈیا، اساتذہ اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا