وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی پیداوار پر سیلز ٹیکس سترہ سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت صحت اور خزانہ نے حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہے۔