حکومت مستقبل میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کرے گی: مفتاح

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں کمی کریں گے۔

جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ان کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Image Source: EN

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کامیابی سے ملک کو معاشی استحکام کی پٹڑی پر ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لنگر خانہ اور کامیاب جوان پروگراموں کو جاری رکھیں گے اور زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان کی تشکیل نو کریں گے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور