وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں کمی کریں گے۔
جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ان کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔