حکومت سوچے بھی نہ کہ ان ایکشن فلموں سے لوگ ڈر جائیں گے ؛اعتزاز احسن

سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن رات گئے پرویز الہی کے گھر پر پولیس حملے پر برس پڑے ان کاکہناہے کہ حکومت کی اس طرح کی شرمناک حرکات بتارہی ہیں کہ پی ڈی ایم مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے ،یہ کوشش کررہے ہیں عدالت 90 دن کے معاملے پر مجبور ہو جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی،کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جارہی ہیں،اس طرح کی کارروائیوں سے کوئی مرعوب نہیں ہوگا، پولیس کے اس اقدام سے وفاق اور نگران صوبائی حکومت کو نقصان ہو گا،یہ مت سوچیں کہ اس فلم سے لوگ ڈر جائیں گے۔

 

 

 

سینئر قانون دان کاکہناتھا کہ حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے ،یہ کوشش کررہے ہیں عدالت 90 دن کے معاملے پر مجبور ہو جائے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات کے معاملے کو تحریک انصاف سنجیدگی سے دیکھے گی ،سپریم کورٹ نے 14 مئی کو احکامات کئے تھے، عمل کرنا ضروری ہے ۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی