حادثہ یا تخریب کاری :موٹر وے پر شہباز گل کی گاڑی الٹ گئی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عمران خان کے سابق مشیر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آگیا

جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تاہم ان کی گاڑی الٹ جانے کے سبب بری طرح تباہ ہو گئی بتایا جارہا ہے کہ

کہ شہباز گل موٹر وے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ایک گاڑی جو کافی دیر سے ان کا تعاقب کر رہی تھی اس نے پیچھے سے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد وہ سائیڈ پر بنی دیوار سے ٹکراکر الٹی تاہم ابھی تک اس

بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ واقعہ ایک قدرتی حادثہ تھا یا جان بوجھ کر شہبازگل کی جان لینے کی کوشش کی گئی

سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے معلوم ہوجائے گا کہ اس حادثے کے محرکات کیا تھے

شہبازگل کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کا چیک اپ کیا جارہاہے

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی