جیسنڈا آرڈرن نے پاکستانی قوم کے دل ذخمی کردیے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن جس نے اپنے ملک میں مساجد پر حملوں اور 50 سے زائید شہادتوں پر جس طرح مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھا تھا ،جیسنڈا کے اس طرز عمل نے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دل جیت لیے تھے اور ان کا گراف دنیا کی ٹاپ 5 شخصیا ت میں آگیا تھا

IMAGE SOURCE: The Guardian

ان کی تقاریر کو دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک میں بےحد پزیرائی ملی- سوشل میڈیا کی وہ کوئین بن گئیں تھیں- ان کی تصاویر کو سب سے زیادہ مسلمانوں نے شئیر کیا پاکستان میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا

مگر کل پہلے ون ڈے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل انہوں نے اپنی ٹیم کو واپس بلانے کے احکامات جاری کیے تو پوری پاکستانی قوم ان سے خفا ہوگئی- پاکستان کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے ان سے ٹیلیفون پر بات کی تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جاسکے- خان نے پاکستان انٹیلیجنس کی سیکیوریٹی کے فول پروف انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا مگر موصوفہ نے ان کی بات ماننے سے بھی انکار کردیا اور ٹیم کی فورا واپسی کا کہا اور اس طرح نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بنا کوئی میچ کھیلے اپنے وطن روانہ ہوگئی

جیسنڈا کے اس بچگانہ طرز عمل پر پاکستانی ان سے سخت ناراض ہیں اور “شیم آن جیسنڈا “پاکستان میں ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا جو کسی بھی ملک کے سربراہ کے لیے یقینا شرم کا باعث ہے

اس کی ایک معقول وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2019 کے نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کے فوری بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا نیوزیلینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقتیں کیں اور تحائف بھی دیے

آج ان احسانات کا جواب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دورہ منسوخ کرکے دیا جس پر سب بہت زیادہ دکھی ہیں کیونکہ اس طرز عمل سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اور یہ بھی پاکستان دشمن عناصر کی ایک چال ہے وہ عناصر جو پاکستان کو کسی طور آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتے- جس میں سب سے آگے بھارت ہے جس ک یآنکھ میں پاکستان ایک کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے مگر پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے ہمیشہ رسوا ہوتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشااللہ

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے