جھونپڑی میں آتشزدگی سے 5 بہن بھائی جاں بحق: کراچی

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب جمعہ کو آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ بلاک 19 کے پیچھے ایک کچی آبادی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، جہاں 500 سے زائد جھونپڑیاں غیر قانونی طور پر قائم ہیں۔ آگ لگنے سے متاثرہ خاندان کی جھونپڑی اور اس کے قریب کھڑا ایک رکشہ مکمل طور پر جل گیا۔ چار دیگر جھونپڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

Image Source: eidhi.org

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی شناخت 12 سالہ صائمہ، 8 سالہ طیبہ، 11 سالہ فرحان، 9 سالہ کامران اور 4 سالہ زیبا کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے چلڈرن وارڈ میں جمعہ کو آگ لگنے سے 21 بچے اور تین خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی