جاپان کےسابق وزیراعظم شنزوآبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

نارا، جاپان : سابق وزیر اعظم شنزو آبے، جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے رہنما، جمعہ کو پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ۔جاپانی میڈیا نے پہلے دکھایا تھا کہ ایک شخص نے 67 سالہ آبے پر شاٹ گن سے اس وقت فائرنگ کی جب وہ مغربی شہر نارا میں لوگوں کے اجتماع سے گفتگو کررہے تھے ان کو 2 گولیاں لگیں- سینے میں لگنے والی گولی ان کی موت کا سبب بنی ۔

جاپان کی تاریخ میں 1930 کی دہائی میں جنگ عظیم سے پہلے کی عسکریت پسندی کے دنوں کے بعد یہ کسی موجودہ یا سابق جاپانی وزیر اعظم کا پہلا قتل ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی