نارا، جاپان : سابق وزیر اعظم شنزو آبے، جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے رہنما، جمعہ کو پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ۔جاپانی میڈیا نے پہلے دکھایا تھا کہ ایک شخص نے 67 سالہ آبے پر شاٹ گن سے اس وقت فائرنگ کی جب وہ مغربی شہر نارا میں لوگوں کے اجتماع سے گفتگو کررہے تھے ان کو 2 گولیاں لگیں- سینے میں لگنے والی گولی ان کی موت کا سبب بنی ۔