جاپان پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط

جاپان پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط
وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان ملتان میں سیوریج کے بہتر نظام کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔

image source: Twitter

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان نے پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ امداد ملتان کے سیوریج سسٹم کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
معاہدے کی مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیا الدین اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امداد کے استعمال سے ملتان کے سیوریج سسٹم اور عمل درآمد کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے