جاپان پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان ملتان میں سیوریج کے بہتر نظام کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان نے پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ امداد ملتان کے سیوریج سسٹم کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ معاہدے کی مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیا الدین اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امداد کے استعمال سے ملتان کے سیوریج سسٹم اور عمل درآمد کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔