جام کمال مستعفی ہوں ورنہ انکے خلاف آپریشن کیا جائے گا

صوبائی وزرا سمیت ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مستعفی ہونے کےلیے کل شام 6 بجے تک کی مہلت دے دی۔

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزرا سمیت ناراض اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

Image Source: Daily Times

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر بی اے پی (باپ پارٹی) کے 11 اور چند اتحادی اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، جس کی وجہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ہے۔

ہم نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے 2ہفتوں کا وقت دیا تھا، لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ہمارے درمیان اختلافات کا تاثر دینے کی کوشش کی۔

بی اے پی کے ناراض اراکین کی تعداد 14سے 15ہے۔

Image Source: The Express Tribune

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اسمبلی جائیں اس سے بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ خود ہی فوری استعفیٰ دیں۔ صوبائی وزیر اسد بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کمٹمنٹ پر پورا نہیں اترے۔

وزیراعلیٰ نے خود کو عقل کل سمجھا اور ہماری کسی بات کو خاطر میں نہیں لائے۔

جام کمال عہدے سے چمٹے رہنے پر بضد ہیں لیکن اراکین کا اعتماد انہیں حاصل نہیں رہا۔

Image Source: iStock

جام کمال کو کل شام 6بجے تک کا وقت دیتے ہیں، کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔

رکن اسمبلی نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ استعفی دیں۔

آئندہ وزیراعلیٰ بی اے پی سے ہی ہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی