تحریک انصاف کے کارکنوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پھر مظاہرہ

 تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ  کیا، مظاہرین نے اس موقع پر پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے ایون فیلڈ کے باہر اکٹھے ہوکر شریف خاندان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری مستعفی ہونے اور نئے شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے حکومت مخالف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر مظاہرین نے تحریک انصاف کے ترانے بھی بجائےاور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی