تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اورسینیٹرز نے عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی ویڈیو اور ارشدشریف کے قتل پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان پر حملہ، 3 نامزد افراد کے مقدمے کااندراج نہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں ۔درخواست میں التجا کی گئی ہے کہ ان تمام واقعات کے پیچھے وزیراعظم وزیرداخلہ اور ایک میجر جنرل براہ راست ملوث ہیں لہذا ان تینوں کا نام بھی اس درخواست میں شامل کیا جائے –
درخواست میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے آئین کی روشنی میں ہر متاثرہ شہری کا حق ہے کہ وہ داد رسی کے لیے قانون کی مدد حاصل کرے اور قانون کے مطابق ایس ایچ او دی گئی درخواست پر مقدمہ کرنے کا پابند ہے ،درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کرنا بنیادی حقوق، قانون کی خلاف ورزی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز عوامی عہدیدار، سینئر افسران قانون سے بالاتر ہیں ، عدالت سے سوال کیا گیا کہ کیا عام شہریوں اور حکمرانوں کیلئے الگ الگ قوانین ہیں ۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ اعظم سواتی کی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو بنا کر انے اہل خانہ کو بھیجنا انسانیت کی تزلیل ، قوانین اور آئین کے آرٹیکل 14 کی بھی خلاف ورزی ہے ۔