تحریک انصاف آج شب 9 بجے پھر اظہار تشکر کے لیے لبرٹی چوک پر اکھٹی ہوگی

سپریم کورٹ سے الیکشن کی تاریخ ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے آج رات لاہور میں جشن کا اہتمام کیا ہے -مگر کیا ان کو حکومت یہ مٹھائی ہضم ہونے دے گی اس کا فیصلہ آنے والا وقت بتائے گا -کیونکہ حکومت نے تو صاف کہہ دیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم نے الیکشن نہیں کروانا –

 

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج رات 9 بجے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے ہی قوم سے اور جشن میں شامل شرکاء سے خطاب کریں گے -ان کا خطاب براہ راست لبرٹی میں نصب سکرین اور سوشل میڈیا پر دکھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا اور جمہوریت کو بچا لیا، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نہ تھا۔ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں، پی ڈی ایم جماعتیں بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں، یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ