بلاول بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی نے اب بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحب زادی آصفہ بھٹو کو بھی سیاست میں قدم میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے -وہ سندھ کے کسی حلقہ سے قومی یا صوبائی یا دونوں نشستوں پر الیکشن لڑیں گی – پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی باضابطہ سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔بلاول کی بڑی بہن بختاور بھٹو شادی کے بعد سیاست سے دور ہیں اور اپنے شوہر ک اور بچوں کے ساتھ گھریلو زندگی گزار رہی ہیں البتہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں