بہاولنگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا جس کے باعث رکشہ میں سوات 9 افراد پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک ڈوبنے والے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
جاں بحق ہونیوالے تین افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔