20
بہاولنگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا جس کے باعث رکشہ میں سوات 9 افراد پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک ڈوبنے والے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
بہاولنگر: تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا، 9 افراد ڈوب گئے #Punjab #Lahore https://t.co/2DvXWlIpFY pic.twitter.com/P8DS4FerPt
— Dunya News (@DunyaNews) May 1, 2023
جاں بحق ہونیوالے تین افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔