ایسے بدبخت دوست کا ایسا ہی انجام بنتا تھا

دنیا میں ویسے تو جرم ہر لمحے جاری رہتے ہیں مگر بعض جرم یسے ہوتے ہیں جو گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتے ہیں انہی میں سے ایک گناہ معصوم نابالغ بچوں اور بچیوں کے ساتھ برا فعل ہے جو بڑے سے بڑے سنگدل کو بھی رلا دیتا ہے ایسا ایک واقعہ روس کے شہر میں پیش آیا جہاں

IMAGE SOURCE : The Star

اولیگ سویریدوف نامی شخص نے اپنے بہترین دوست کی چھ سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور اپنے فون پر اس قبیح فعل کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ بعد ازاں یہ ویڈیو بچی کے باپ نے دیکھ لی۔

IMAGE SOURCE : The Hill

اس نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کر دیا۔ جب اولیگ قبر کھود چکا تو بچی کے باپ نے خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور اسی قبر میں دفن کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کم عمر بچیوں میں جنسی رغبت رکھتا تھا۔ جب اس کے فون میں اس چھ سالہ بچی کی ویڈیو دیکھی گئی تو گاﺅں کے لوگوں نے اس کے فون کو مزیدجانچ پڑتال کی اور مزید ویڈیوز دیکھیں تو ان کے لیے ہوناک مناظرجو اس ویڈیو میں فلم بند لیے گئے تھے اور گاﺅں کی مزید دو بچیوں کے ساتھ اس کی بربریت کی ویڈیوز بھی مل گئیں۔ ان بچیوں کی عمریں پانچ اور آٹھ سال تھیں۔ پولیس نے بچی کے باپ کو گرفتار کرکے اولیگ کی لاش جنگل سے برآمد کر لی ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

image source : Full Fact

پاکستانیوں سے بھی درخواست ہے اور میڈیا پر بھی یہ مہم چلائی جاتی ہے کہ اپنے گھر آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھیں کہیں کوئی بھیڑیا روپ بدل کر آپ کے آنگن کے پھولوں کو نہ مسل دے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی