امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو سنگین دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان ورشت کنڈولا وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کیا کرنے کے لیےوائٹ ہاؤس پہنچا ؟

دنیا کا کوئی بھی خطہ اس وقت شرپسندوں سے محفوظ نہیں ہے -اس کی حالیہ نظیر اس وقت سامنے آئی جب امریکی پولیس نے ایک جنونی شخص کو وائٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا -پولیس نے تفتیش کی تو ایک خوفناک حقیقت سامنے آئی -امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے بھارتی نژاد نوجوان کووائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 2روز قبل بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا۔

 

گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سے ہوئی ہے ۔ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والے گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے بتایا کہ “میں یہاں حکومت پر قبضہ کرنے کے لیے آیا تھا اور صدر جو بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا، میں 6 ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا، واقعہ کے روزہی سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا”۔سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہو پائی کہ یہ اس کا ذاتی عمل تھا یا اس کے پیچھے کسی اور تنظیم کا بھی ہاتھ ہے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی