امریکہ کی 500 سالہ تاریخ کابدترین سمندری طوفان 109 افراد کی جان لے گیا

امریکہ میں سمندری طوفان ہر سال تباہی مچا جاتے ہیں جس میں درجنوں افراد موت کی وادی میں اتر جاتے ہیں ایسا ہی ایک طو فان اس بار پہلے بھی کہیں زیادہ تباہی لے کر آیا جس نے ریاست فلوریڈا کے ساتھ ساتھ کیرولائنہ کو بھی اپنا ہدف بنایا اور کہا جارہا ہے کہ یہ طوفان پچھلے 500 سالوں میں بدترین طوفا ن ہے امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد109 ہو گئی، صرف ریاست فلوریڈا میں 105 اموات ہوئیں

 

 

سب سے زادہ تباہی لی کاونٹی میں ہوئی جہاں طوفان ختم ہونے کے بعد 55 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا اور انفرا سٹرکچر کی بحالی م ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی- امریکی صدر نے کہا کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، اب ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

صدربائیڈن نے خاتون اول کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا، جہاں حالیہ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 105 تک پہنچ چکی ہے۔اس موقع پر ری پبلکن گورنر ڈی سانتیس اور سینیٹرمارکو روبیو اور رک اسکاٹ بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔فلوریڈا میں ریسکیو کا عملہ گھر گھر جا کر بدھ کو یہاں آئے طوفان سے آئی تباہی کاجائزہ لے رہا ہے، کئی تباہ شدہ گھروں سے لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے سے اموات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا