الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے: ایف او

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارت خانے کے نہیں تھے۔

Image Source: INC Magazine

گزشتہ سال دسمبر میں سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جس میں وزیراعظم عمران خان کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ہیک کر لیا گیا تھا اور وزارت خارجہ نے اس کی تحقیقات کی تھیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا تھا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے نہیں ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی