گزشتہ سال دسمبر میں سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ جس میں وزیراعظم عمران خان کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ہیک کر لیا گیا تھا اور وزارت خارجہ نے اس کی تحقیقات کی تھیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا تھا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے نہیں ہیں۔