اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ؛مریم نواز ایون فیلڈ کیس میں بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد ان کے خلاف دیے گئے پہلے فیصلے کو کالعدم قررار دے دیا گیا اس طرح اس فیصلے کے ساتھ ہی مریم نواز پر لٹکی نااہلی کی تلوار بھی ہٹ گئی اب وہ ایکشن لڑ کر ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ہیں ۔ عدالت نے 2018 میں مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1سال قید کی سزا سنائی تھی اور ان کو سیاست کے میدان سے آؤٹ کردیا گیا تھا ۔

 

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ نیب پراسیکیوٹر عثمان چیمہ کی طبیعت خرابی کے سبب پیش نہیں ہوئے ان کی جگہ عثمان چیمہ کی جگہ آج دلائل دیے ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کیس کا ریکارڈ پڑھنا شروع کر دیا ، جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ سردار صاحب کیا یہ ساراآپ پڑھیں گے –

 

 

سردار مظفر عباسی نے کہا کہ صرف چند متعلقہ چیزیں پڑھنے کی اجازت مانگی ، سردار مظفر نے واجد ضیاءکا بیان بھی آج عدالت میں پڑھ کر سنایا ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ واجد ضیاء کا کردار تو جے آئی ٹی میں تفتیشی کا تھا ، میں نے کبھی کسی تفتیشی کا ایسا بیان نہیں دیکھا ۔سردار مظفر عباسی نے کہا کہ واجد ضیا ء عدالت میں بطور تفتیشی نہیں بطور نیب گواہ آئے تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نوازشریف کا اس کیس کے حوالے سے کیا مؤقف ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف کا مؤقف تھا کہ ا ن کا پراپرٹی سے تعلق نہیں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ درخواست دائر کرتا ہے ،کیا اے او آر کو بطور گواہ عدالت میں بلایا گیا ؟ سردار مظفر نے کہا کہ وہ متفرق درخواست حسن نواز اور حسین نواز نے دائر کی تھی۔

 

مریم پر لگائے گئے الزامات پر ججز کی رائے تھی کہ یہ فیصلہ بدنیتی پر کیا گیا تھا جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں 4 اپارٹمنٹس 2 کمپنیوں کی ملکیت اور مریم نواز بینیفشل اونر تھیں – پی ٹی آئی کے وکیل سردار مظفر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے نوازشریف نے یہ جائیدادیں مریم کے ذریعے چھپائیں ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں اسے شواہد سے ثابت کریں، اب اِدھر اُدھر نہ جائیں جو کہا اس کو ثابت کریں تاہم عدالت ان کے دلائل سے بالکل مطمئن نہ ہوئی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تو کیا اب یہ سمجھیں کہ نوازشریف کا اس کیس سے تعلق ہی نہیں تھا؟ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوازشریف کا تو نام کہیں بھی نہیں آ رہا ، سمجھ نہیں آتی نوازشریف کو آپ لنک کیسے کر رہے ہیں، آپ شواہد کی روشنی میں اس کو لنک کر دیں ، آپ کی دستاویزات اب کہتی ہیں مالک مریم نواز تھیں ،مریم نواز تو پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اس ڈاکیومنٹ پر تو دعویٰ ڈگر ی نہیں ہوتا کریمنل کیس میں سزا کیسے ہو سکتی ہے
تمام تر دلائل کے بعد عدالت نے مریم نواز اور ان کے شوہر کو اس مقدمے مین بے قصور قرار دے دیا -جس کے بعد مریم نواز کو سیاست میں مکمل آزادی مل گئی ہے اور اب وہ عنقریب مسلم لیگ نون کی صدر بھی بن جائیں گی اور یہی نواز شریف کی دلی خواہش بھی ہے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز