ابرار احمد پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے

پاکستان کے سپنر ابرار احمد نے تاریخ رقم کردی وہ پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی لسٹ میں بھی شامل ہوگئے اس کے علاوہ دونوں اننگز میں اپنے پہلے اوور میں وکٹ لینے کا ورلڈ ریکارڈ بھی ابرار نے اپنے نام کر لیا –

 

وہ پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر کھلاڑی بھی بن گئے -ان کی گھومتی گیندوں نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیا اور وہ ان کی جادوئی باؤلنگ کے آگے بالکل بے بس دکھائی دیے –

 

ابرار احمد ڈیبیو پر 10 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 18ویں بولر بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل عبدالرحمٰن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

پاکستان کی جانب سے پلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 11 وکٹیں لینے کا اعزاز فاسٹ باؤلر فاسٹ بولر محمد زاہد کے پاس ہے مگر ابھی انگلینڈ کی تیم کی 5 وکٹیںباقی ہین اس لیے قوی امکان ہے کہ ابرار محمد زاہد کا یہ اعزاز بھی چھین لیں گے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی