آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں بری کیے جانے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر شیراز راجپر نے ترمیم شدہ آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں جو بے گناہ نہیں ہیں اور سیاسی انتقام کی بنا پر ریفرنس میں ان پر بلاجواز الزام عائد کیا گیا ہے۔

Image Source: Scroll.in

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب نے سابق صدر کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے اور وہ عدلیہ سے انصاف کی توقع کر رہے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نئے آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

آصف زرداری نے احتساب عدالت سے ریفرنس ختم کرنے اور متعلقہ ادارے کو واپس کرنے کی استدعا کی۔

گزشتہ سال ستمبر میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کی تھی۔

Image Source: TGN

انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے نے سابق صدر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مختلف غیر ملکی ریاستوں اور معززین کی جانب سے تحفے میں دی گئی قیمتی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرنے کی بجائے غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھی تھیں۔

نیب کے مطابق آصف زرداری نے اپنے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ان کی کل مالیت کا 15 فیصد معمولی ادائیگی کے بعد مہنگی گاڑیاں اپنے پاس رکھی تھیں، تاہم لیبیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بطور صدر انہیں گاڑیاں تحفے میں دیں۔

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا