آئی ایس پی آر نے6 ستمبر کے حوالے سے مختصر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Image Source: Sunday Guardian

اس ویڈیو کلپ میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچے کے والد فوجی ہیں اور عید کے موقع پہ انہیں چھٹی نہیں ملتی جس کی وجہ سے بچہ اداس ہو جاتا ہے۔بچہ روزانہ بس سٹاپ پہ جاتا ہے اور اپنے بابا کے آنے کا انتظار کرتا ہے۔  ماں بچے کو سمجھاتی ہے کہ بیٹا آپکے بابا کا بارڈر پہ ہونا بھی ضروری ہے ورنہ سب لوگ سکون سے کیسے رہیں گے۔

اگلے دن عید کے موقع پہ دونوں طرف کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔ ایک طرف اس بچے کے بابا فوجیوں کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور دوسری  طرف بچے اپنے گاؤں کی مسجد میں عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز کے بعد بچے کو ایک نمازی یہ کہتا ہے کہ اگر تمہارے بابا دو دن کے لیے ہی آ جاتے تو عید اچھی گزر جاتی۔ جس پر بچہ کہتا ہے کہ اسی لیے تو بابا نہیں آئے کہ سب کی عید اچھی گزر جائے۔

Image Source: Arab News PK

یہ ویڈیو کلپ شہدا کے سوگواروں کے لیے ایک پرسہ ہے  اور ان لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن کا پیغام ہے جن کے بھائی ،جن کے باپ، جن کے بیٹے ،سرحدوں پر لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی عیدیں ،اپنے تہوار قربان کرتے رہتے ہیں۔ 6 ستمبر کا دن قریب ہے اور یہ دن یاددہانی ہے ان جانثاروں کی جن کی شہادت کی گواہ اس وطن کی مٹی ہے اور جنہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔

افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کا ہنر آتا ہے۔

تاریخ اس بات کی گواہ رہی ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی تلوار سے کسی نہتے یا غریب کا سر نہیں کاٹا۔ آج جب فوجیں بندوقوں سے لڑتی ہیں اس دور میں بھی خواہ کشمیر کا محاذ ہو،خواہ کارگل کی لڑائی ہو ، ہم نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے اور خود سے کسی جنگ میں نہیں کودے۔ ہمارے اس ٹکڑے پر نظریں رکھنے والوں کو اب یہ علم ہو چکا ہے کہ پاکستان کے مسلمان مٹھی بھر سہی لیکن انکو دھمکایا یا ڈرایا  نہیں جا سکتا۔ اس جدو جہد میں ہمارے نہ جانے کتنے نوجوانوں کا خون بہہ گیا۔ کتنی ماؤں نے سبز و سفید جھنڈوں کو اپنے سینے سے لگایا ہے۔

Image Source: Baaghi TV

کتنے والدین نے جنازوں میں کھڑے ہو کر اپنے جوان بچوں کے لیے چار تکبیریں پڑھی ہیں۔یہ مقام، یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔ جن کے بھائیوں بیٹوں کو ملک کے دوردراز حصوں میں ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے انکے حوصلے کو سلام ہے کہ وہ لوگ اپنے پیاروں کی دوری صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں تا کہ سارے ملک کے لوگ آرام سے سو سکیں اور اس ملک میں اپنے آپ کو آزاد محسوس کر سکیں۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے