دنیا نیوز کی خبر کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔ درخواست ایڈووکیٹ محمد آفاق نے دائر کی ہے-جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا سنگل بنچ آج درخواست کی سماعت کرے گا۔ ۔
درخواست میں ایڈووکیٹ آفاق نے وجہ بیان کی ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی سربراہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہل قرار دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کے لیے نااہل ہیں –
عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹایا جائے اور ای سی پی کو حکم دیا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کی جماعت سے نیا سربراہ منتخب کرنے کا حکم صادر فرمائے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ