کراچی میں 8 فروری کے بعد سے امن و امان کی فضا بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہوتی جارہی ہے – لگتا ہے کراچی کی سڑکوں پر ڈاکو راج نافز ہوگیا ہے ،ڈاکو اتنے دیدہ دلیر ہوگئے ہیں کہ مزاحمت کرنے والے پر گولیاں چلا دیتے ہیں اور آج تو انھوں نے سندھ پولیس کی رٹ کو ہی چیلینج کردیا – کراچی میں مجرم اتنے بے خوف ہوچکے ہیں کہ اب ان سے خود پولیس والے بھی محفوظ نہیں رہے اور اب تو ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں سے اشیاء بھی چھیننا شروع کردی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے قریب پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا۔واقعے کا مقدمہ کانسٹیبل الطاف حسین کی مدعیت میں ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان سٹارگیٹ سے ون وے آرہے تھے۔ فلائی اوورکٹ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے آنے پر ملزمان کو روکا جس پر ان کے تیور بگڑ گئے انھوں نے اپنی موٹرسائیکل واپس موڑی اور پکڑنے پر وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس اہل کار اس قسم کے ردعمل کی توقع نہیں کررہے تھے وہ بھی سکتے میں آگئے تاہم بعد میں ان افراد کی سی سی ٹی وی کیمروں سے تلاش کا کام شروع ہوگیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ پولیس ان کو تلاش کرپاتی ہے یا نہیں –
کراچی ؛ ڈاکو پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین کر فرار
19